پنجاب اسمبلی سینیٹ انتخاب: حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لیکر کامیاب

پنجاب اسمبلی سینیٹ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار  راؤ عبدالکریم کامیاب ہو گئے۔

 غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق حکومتی امیدوار  حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن امیدوار  مہر عبدالستار نے 99 ووٹ حاصل کئے۔

368 ووٹوں میں سے 345 ووٹ کاسٹ کئے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبھی ووٹ کاسٹ کیا جبکہ مجموعی طور پر  3 ووٹ مسترد ہوئے۔

پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی۔

پولنگ کے لیے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن مقرر کیا گیا تھا، الیکشن کمشنر پنجاب نے ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دیے ۔

یاد رہےکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر  پروفیسر ساجد میر کی وفات کے بعد  یہ نشست خالی ہوئی تھی۔

اس نشست پر  مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم، اپوزیشن کے مہر عبدالستار  جبکہ 2 آزاد امیدوار خدیجہ صدیقی اور  اعجاز حسین مد مقابل تھے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا