بلوچستان میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

بلوچستان میں غیرت کے نام پر دہرے قتل کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروادی گئی

استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے قانون سازی کیلئے قرارداد جمع کرائی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان میں فرسودہ رسم و روایات اور غیرت کے نام پر سرعام گولیوں سے چھلنی کیا گیا انتہائی افسوسناک و شرمناک واقعہ نے ہر ذی شعور شہری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اپنا قانون اور عدالت لگانے والے گھناؤنے جرائم میں ملوث کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے واقعات قبائلی رسم و رواج کی پستی اور زمانہ جاہلیت کی عکاسی کرتے ہیں یہ ایوان پاکستان بھر میں ہونے والے ایسے تمام واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا۔قرار داد میں مطالبہ کیا ہے کہ ملوث تمام کرداروں کو منظر عام پر لا کر سخت قانونی کارروائی کی جائے : غیرت کے نام پر کاروکاری و دیگررسوم کے خلاف سخت سزاؤں پر مبنی قانون سازی کا مطالبہ کیا گیا ہےقرار داد میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ٓئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ