وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری کی ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل(ر) جہانگیر عالم چودھری سے ملاقات کی
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا وزارت داخلہ آمد پر بنگلہ دیشی ہم منصب نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیاملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ملاقات میں سفارتی و سرکاری پاسپورٹس پر ویزا فری انٹری پر بڑی پیش رفت ہوئی پاکستان اور بنگلہ دیش کا سفارتی و سرکاری پاسپورٹس کو ویزا فری انٹری کی سہولت دینے کا اصولی فیصلہ کیا گیا دونوں وزرائے داخلہ کا انٹرنل سکیورٹی اور پولیس ٹریننگ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا انسداد منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے لئے اشتراک کار بڑھانے پر بات چیت کی گئی انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیاپولیس اکیڈمیز میں ٹریننگ پروگرامز کے باہمی تبادلوں پر بھی گفتگو کی گئی بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے ڈھاکہ آمد پر اپنے بھائی کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آپ کا دورہ پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے انتہائی اہم ہے۔بنگلہ دیشی وزیر داخلہ نے پولیس ٹریننگ کی پیشکش پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ اداکیا بنگلہ دیش کے ساتھ انسداد دہشت گردی۔ منشیات و انسداد انسانی سمگلنگ کے حوالے سے گفتگو کی گئی پاک بنگلہ دیش دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیاپاکستان کی طرف سے وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا کمیٹی کے سربراہ ہوں گےبنگلہ دیش کا اعلی سطح کا وفد عنقریب سیف سٹی پراجیکٹ اور نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ کرنے اسلام آباد آئے گابنگلہ دیش کے وزیر مملکت داخلہ خدا بخش۔ سیکرٹری داخلہ نسیم الغنی۔ ایڈیشنل سیکرٹری سکیورٹی ڈویژن شمیم خان۔پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور محمد واصف۔ پولیٹیکل قونصلر کامران دہینگل اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار