نو مئی شیر پاؤ پل کیس میں دس دس سال سزا پانے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کا در عمل سامنے اگیا
سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سزا کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت میں قران مجید پر حلف دینے کو تیار تھا کہ نو مئی واقعات میں میرا کوئی کردار نہیں ہے،نو مئی کے مقدمے میں رہائی کی خبر سن کر خوشی ہوئی،دیگر ساتھیوں کی سزاؤں کا سن کر دل رنجیدہ ہے میری طرح دیگر ساتھی بھی بے قصور ہیں جبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ جو خود آزاد نہ ہو وہ ہمیں کیا آزادی دے گا ؟ میں آج بھی وہیں کھڑی ہوں جہاں آج سے دو سال پہلے کھڑی تھی،ہم ملک میں جمہوریت اور آئین کی بحالی کے لیے قربانی دے رہے ہیں،جبکہ اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہماری قربانی آئندہ آنے والی نسلوں کے لیے ہے۔عمع سرفراز چیمہ نے کہا کہ ہم نظریاتی کارکن ہیں اج بھی اپنے نظریے پر قائم ہیں، یہ سزائیں ہمارا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں جبکہ سابق صوبائی وزیر میاں محمود الرشید نے کہا کہ بھانی پی ٹی ائی حق کو سچ پر کھڑے ہیں ہم اس لڑائی میں ان کی شانہ بشانہ ہیں،حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے اس اقدام سے نفرت مزید بڑھے گی۔