وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا بیان

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سہولیات نہ ملنے کا بیان سراسر جھوٹ پر مبنی ہے بانی پی ٹی آئی کو بی کلاس کی جو سہولیات مل رہی وہ باقی بی کلاس کے قیدیوں کو میسر نہیں۔

اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ جو عید والے دن صبح بارہ بجے اٹھتا وہ عام دنوں میں وضو کےلئے گندہ پانی فراہم کرنے کا جھوٹ کس منہ سے بول رہا ہے؟دوسروں کے اے سی اتارنے والا آج سہولیات نہ ملنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کررہا ہےجس جماعت کو لیڈ کرنے والا کوئی نہیں وہ جماعت احتجاجی تحریک کیا چلائے گی نو مئی کے مقدمات کے فیصلے آئین و قانون کے مطابق ہیں جہنوں نے انقلاب لانا تھا وہ سب بغاوت کے مرتکب قرار پائے ہیں:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قوم کے بچوں کو اپنے ناپاک اعزائم کےلئے استعمال کرنے والے کے اپنے بچے امریکہ میں سیر سپاٹے کررہے پاکستان کا نوجوان باشعور ہے اب وہ کسی فتنے کے جھانسے میں نہیں آئے گا۔

Related posts

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد

لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران جعلی خبروں کی یلغار — فیک نیوز واچ ڈاگ کی تشویشناک رپورٹ جاری