پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے؟ طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی تو عمران خان کے بچے کیا کرلیں گے۔

چوائس نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے بچوں کو ویزا چاہیے ہوگا تو 24 گھنٹوں میں فراہم کیا جائے گا، وہ پر امن احتجاج میں حصہ لیں تو اس میں کوئی حرج نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بچے پاکستان آکر کیا کریں گے، اگر  پوری پی ٹی آئی کچھ نہیں کرسکی، انہوں نے 9 مئی بھی کرکے دیکھ لیا۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما نیاز اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو ووٹ دیا وہی تحریک چلائیں گے، بانی پی ٹی آئی کوئی سمجھوتا اور ڈیل نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل علیمہ خان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بچوں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم انہوں نے اس بارے میں کچھ نہیں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کے بچے کب تک پاکستان آئیں گے۔ 

Related posts

حکومت کی منظوری کے بعد گرین شرٹس بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے، 15 فروری کے میچ میں شرکت کی ہدایت جاری

پاک بھارت ورلڈکپ میچ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، آئی سی سی سے مذاکرات جاری ہیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی تیاریاں تیز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے خصوصی کنٹینر تیار — قیادت میں حکمت عملی پر مشاورت جاری