راولپنڈی پولیس نے راجہ بشارت کو حراست میں لیکر تھوڑی دیر بعد رہا کردیا

راولپنڈی: پولیس نے  پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیرراجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا۔

چوائس نیوز کے مطابق راجہ بشارت الیکشن ٹربیونل میں این اے55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں پولیس  الیکشن کمیشن کے باہر تعینات تھی۔ 

بعد ازاں  پولیس نے  پی ٹی آئی رہنما راجہ بشارت کو حراست میں لے کر گاڑی سمیت تھانا نیوٹاؤن منتقل کردیا۔ 

اس حوالے سے راجہ بشارت کے وکیل عبدالرزاق خان نے کہا کہ پولیس کو تمام بیل آرڈرز دکھائے ہیں مگر پولیس راجہ بشارت کو ہر صورت حراست میں لینا چاہتی تھی۔ 

دوسری جانب راجہ بشارت کو حراست میں لینے کے کچھ دیر بعد رہا کردیا گیا جس کی تصدیق ان کے وکیل نے بھی کی ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد