فیک کوریئرسروسز کے پیغامات سے متعلق ہوشیار رہیں، پی ٹی اے نے انتباہ جاری کردیا

اسلام آباد:  پی ٹی اے نے شہریوں کو  فیک کوریئرسروسز  کے  پیغامات  سے متعلق خبردار کیا ہے۔

پی ٹی اے کی جانب سے جاری انتباہ میں خبردار کیا گیا ہےکہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے  موصول  پیغامات  سے ہوشیار  رہیں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ کوریئر سروسز  نمائندہ فون کال کرکے  ویریفکیشن کوڈ  سے متعلق معلومات  طلب کرتا ہے۔ شہری ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔

پی ٹی اے کے مطابق  یہ کوڈ  آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت  تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سےکسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا