وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشتگرد گروہ ’فتنہ الہندستان‘ کو کیفر کردار تک پہنچانا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے،پاک فوج دشمن کے خلاف ہر محاذ پر بہادری سے لڑ رہی ہے، ہر قیمت چکانے کو تیار ہے،میجر ضیاد سلیم اول اور سپاہی نظم حسین کی شہادت پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے،میجر ضیاد سلیم اول نے دشمن سے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جان کا نذرانہ دیا، قوم ان کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہے،بلوچستان کی سرزمین پر بھارتی ایما پر پھیلائی گئی بدامنی کو ہر صورت ختم کیا جائے گا،ریاستی طاقت سے ہر اُس گروہ کو کچلا جائے گا جو دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو،پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے، شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،شہداء کی قربانیاں ہمارا حوصلہ بڑھاتی ہیں اور دشمن کے لیے واضح پیغام ہیں،حکومت بلوچستان شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے،

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ