صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیان

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح قوم کو دلائی۔

اپنے بیان میں عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ پوری دنیا پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں اور پیشہ وار قابلیت کی معترف ہے وزیر اعظم شہبازشریف کی قیادت میں پاکستان نے پانچ گنا بڑے دشمن کو عبرتناک شکست دی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہتری جنگی حکمت عملی کی بدولت بھارت جنگ بندی پر مجبور ہوا:عظمیٰ بخاری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی شدید ڈپریشن کے عالم میں فیلڈ مارشل کےخلاف پروپیگنڈہ مہم کو لیڈ کررہا پاکستان کے آرمی چیف کو امریکی صدر نے کھانے کی دعوت پر بلایا جوکہ اعزاز کی بات ہے پاکستان کا نوجوان بھارت کےخلاف تاریخی فتح پر اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہے بانی پی ٹی آئی اور انکا سوشل میڈیا اداروں کے سربراہان کے خلاف پروپیگنڈہ مہم کو لیڈ کرتے ہیں اپنے دور حکومت میں مخالفین کو چن چن کر جیلوں میں ڈالنے والے کو آج قانون کی حکمرانی یاد آرہی نو مئی کے سازشی کردار اور سہولتکاروں کو سزائیں ہورہی یہی قانون کی حکمرانی ہے۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں حکومت بنالیں: مصدق ملک کا دعویٰ

ایک پارلیمنٹ سے 2 آئینی ترامیم کافی ہیں مزیدکی گنجائش نہیں، پہلے جہاں نئے صوبے بنانے پراتفاق رائےہے وہ بنائیں: بلاول