پنجاب میں بارشوں کا ایک اور طاقتور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ

پنجاب بھر میں مون سون بارشوں کے ایک اور اسپیل کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ایک اور اسپیل 28 جولائی سے شروع ہو گا، 28 سے 31 جولائی کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالا اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے۔

نئے اسپیل کے تحت نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 29 سے 31 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، بھکر، بہاولپور، پاکپتن، وہاڑی، لودھراں، مظفر گڑھ اور راجن پور میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے شدید بارشوں کے باعث مری اور گلیات میں لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ہے، بارشوں کے باعث کچے مکانات اور مخدوش عمارتوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب بارشوں کے گزشتہ اسپیل کے دوران مختلف حادثات میں 252 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ بڑی تعداد میں گھروں اور سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔ 

Related posts

توشہ خانہ فوجداری کیس: سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کر دیا، اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیرک تک رسائی کی اجازت

حکومت کی منظوری کے بعد گرین شرٹس بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے، 15 فروری کے میچ میں شرکت کی ہدایت جاری

پاک بھارت ورلڈکپ میچ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، آئی سی سی سے مذاکرات جاری ہیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی