عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے چندے کیلئے میرے پاس آتے تھے: اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم و  وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس چندہ لینے کے لیے آیا کرتے تھے۔

امریکا کے دورے پر موجود وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف نے 2014 میں 120 دن کا دھرنا دیا جس سے ملکی معیشت کو بے پناہ نقصان ہوا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا عمران خان سیاست میں آنے سے پہلے میرے پاس چندہ لینے کے لیے آیا کرتے تھے، اگر کوئی پاپولر لیڈر ہے تو اس کو یہ حق حاصل نہیں کہ سکیورٹی تنصیاب پر حملہ کرے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا نواز شریف نے دہش گردی کے خلاف بہترین کام کیا لیکن بعد میں آنے والی حکومت نے کالعدم ٹی ٹی پی کے لیے بارڈر کھولے، عمران خان کی حکومت نے 100 سے زائد مجرم رہا کیے۔

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت نے سرحدیں کھولیں جس سے 30 سے 40 ہزار طالبان پاکستان میں آ گئے اور دوبارہ سے زندہ ہو گئے، ان کا یہ فیصلہ بہت ہی افسوسناک تھا، دہشت گردوں کے لیے سرحدیں نہیں کھولنی چاہئیں تھیں۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان