بیوروکریسی بزداردور کی مالی بےضابطگی کی تحقیقات میں رکاوٹ بن گئی

بیوروکریسی بزداردور کی مالی بےضابطگی کی تحقیقات میں رکاوٹ بن گئی۔پبلک اکاونٹس کمیٹی اجلاس میں سالڈویسٹ مینجمنٹ اور کیٹل مینجمنٹ کمپنی میں مالی بے ضابطگی سے متعلق افسران نے ہی رپورٹ تیار نہیں کی، جس پرچیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے برہمی کا اظہار کیا اوراجلاس ملتوی کردیا۔

بیوروکریسی بزداردورکی مالی بےضابطگیوں کی تحقیقات میں رکاوٹ بن گئی احتساب میں رکاوٹ بننے پرچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی احمد اقبال برہم اجلاس ملتوی کردیا ۔احمد اقبال کا کہنا تھا کہ متعلقہ محکمے میں ہم ایک روپےکی ریکوری نہیں کرسکے،ہم ایک آڈٹ پیراسیٹل نہیں کرسکے،ہماری کارکردگی صفرنہیں بلکہ منفی میں ہے،ہم یہاں صرف اپناوقت اوروسائل کاضیاع کررہے ہیں،تیسری بارایسا ہوا کہ افسران کی تیاری نہیں،میں یہ اجلاس ملتوی کرنےپرمجبورہوں،اجلاس میں 2022-23کے آڈٹ پیرا زیربحث آنا تھےسالڈویسٹ مینجمنٹ اورکیٹل مینجمنٹ کمپنی کے پیراایجنڈے میں شامل تھے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا