نادرا کا عوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرانے کا اعلان

نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔

نادرا کی جانب سے جاری کردہ سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ نادرا سروس سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ بکنگ کا آپشن جلد متعارف کروایا جائے گا۔

فوٹو: اسکرین گریب

فیز ون کے تحت ملک بھر میں 43 نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر اپوائنٹمنٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

اس کے علاوہ آپ پاکستان میں ہوں یا بیرون ملک، پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے آپ انتہائی آسانی کے ساتھ نادرا کی شناختی دستاویزات کے لیے فیس ادا کر سکتے ہیں۔

Related posts

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار

پاکستان کا چاند پر روبوٹ بھیجنے کا اعلان — سپارکو 2028 تک مشن مکمل کرے گا