آصف زرداری ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا تھا: گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا تھا ۔

ایک تقریب سے خطاب کے دوران گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے پیچھے چین کی سپورٹ تھی کیونکہ زرداری نے چین کے 13,14دورے کیے۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آصف زرداری ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ  نہیں چل سکتا تھا ۔

دوسری جانب سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قراردیا۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ زرداری کے خلاف بات کرنے والے پہلے ضرور تحقیق کرلیں۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا