اسلام آباد: شراب، اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ منسوخ

اسلام آباد: مقامی عدالت نے  شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ 

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپورکے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں علی امین عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت نے کیس کی مختصر سماعت کے بعد علی امین گنڈاپور  کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے۔ 

اس موقع پر وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ اس طرح کی پیشیوں سے گھبرانے والے نہیں، نااہلیوں اور گرفتاریوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خلاف جھوٹا کیس بنایا گیا، جب یہ کیس بنایاگیا تھا نہ میں وہاں موجود تھے، نہ وہ گاڑی میری تھی۔ 

علی امین گنڈاپور کا کہنا  تھا کہ خیبرپختونخو میں تحریک کی قیادت کروں گا اور 5 اگست کو ہر ضلعے ہر حلقے سے عوام نکلیں گے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ