اٹک: شادی میں جانیوالے خاندان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 2 خواتین جاں بحق، 5 افراد ریسکیو

اٹک:  شادی میں شرکت کیلئے جانیوالے خاندان کی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔

ڈی سی اٹک راؤ عاطف کے مطابق اٹک میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والی گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔

ڈی سی اٹک  نے بتایا کہ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں  5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ لاپتا ہونے والے دیگر 5 افراد میں سے 2 خواتین کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔

راؤ عاطف نے بتایا کہ متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کے لیے گیاتھا کہ سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی، لاپتا ہونے والے 3 افراد کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ