ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز بند، خریدو فروخت روک دی گئی

اسلام آباد:  ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔

وفاقی حکو مت کی ہدایت پر ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیا کی خریدو فروخت کا عمل آج سے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور ادارے کے تمام اسٹورز سے اشیائے خورونوش اور دیگر سامان ویئر ہاؤسز کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا ای آر پی سسٹم بھی آج سے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری احکامات کے مطابق ای آر پی سسٹم کو بند کر دیاگیا ہے اور  31 جولائی کے بعد اس سسٹم کےذریعے کی جانے والی کسی بھی خرید و فروخت پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ