سندھ اور بلوچستان میں گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

سندھ اور بلوچستان کے  اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اسکول کھل گئے۔

صوبہ سندھ اور بلوچستان میں  گرمیوں کی چھٹیاں ختم  ہونے کے بعد تعلیمی ادارے آج سے کھول دیے گئے ہیں اور تدریسی عمل کا آغاز ہوگیا ہے۔

تاہم اسکول کھلنے کے پہلے روز طلبہ کی حاضری معمول سے انتہائی کم ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بیشتر نجی اسکول 4 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے  یکم جون سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا ۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ