لاہور میں چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر، گلی محلے کی دکانوں سے چینی غائب

لاہور میں چینی کی قیمت کنٹرول سے باہر ہونے کے بعد چینی نایاب ہوگئی ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ شہر کے گلی محلوں کی دکانوں پر  آج بھی چینی دستیاب نہیں، عام مارکیٹ میں چینی آج بھی 200 روپے کلو میں بک رہی ہے جب کہ چینی کی قلت کے باعث شکر کی قیمت میں 20 روپے کلو اضافہ ہوگیا ہے۔ 

 مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے چند بڑے دکاندار ضلعی انتظامیہ کے دباؤ پر چینی 173 روپے کلو فروخت کررہے ہیں۔

شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق دکانوں پر چینی ختم ہو چکی ہے جس کی وجہ سے شکر کی قیمت 200 سے بڑھ کر 220 روپےکلو ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق شوگر ملوں نے چینی کے اسٹاک روک رکھے ہیں جس وجہ سے 1500میٹرک ٹن کے بجائے صرف 24 ٹن چینی منڈی میں آئی ہے۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ—ورکرز کنونشن میں خطاب

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور