پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر

راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف عاصم منیر نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پیپلز لبریشن آرمی کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کیا۔ 

اس موقع پر فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاک چین شراکت داری مشترکہ اسٹرٹیجیک مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرتی ہے،  پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات باہمی اعتماد کی عمدہ مثال ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی افواج کا کردار اہم ہے۔ 

Related posts

لاہور: آئی سی سی مذاکرات پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا مؤقف، “مقصد صرف بنگلادیش کو عزت دلانا تھا”

لاہور: بسنت فیسٹیول پر شہریوں کی اکثریت کا حکومتی فیصلے کی حمایت، سروے میں حفاظتی اقدامات کو بھی سراہا گیا

کوئٹہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورۂ بلوچستان، سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان