نوازشریف اور مریم سے اماراتی سفیر کی ملاقات

مسلم لیگ ن کے صدر  نوازشریف اور  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے متحدہ عرب امارات کے سفیر  حماد ابراہیم نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز نے یو اے ای کی سائنسی ترقی، ماحول دوستی اور جدید وژن کو سراہا۔

 ملاقات میں پاکستان اور  یو اے ای کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

برادرانہ باہمی تعلقات،اقتصادی شراکت داری، تعلیم، سائنس اور  پائیدار ترقی میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

نواز شریف نےکہا پاکستان اور  یو اے ای کا رشتہ وقت اور حالات کی آزمائشوں میں ہمیشہ سرخرو رہا ہے۔

 وزیراعلیٰ مریم نواز کاکہنا تھاکہ یو اے ای کے ساتھ تعلیم، تحقیق اور  ماحولیات کے میدان میں اشتراک عمل کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔

وزیراعلیٰ نے اماراتی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کہاکہ پنجاب بزنس فرینڈلی انوائرمنٹ کے ساتھ سرمایہ کاری کے لیے بہترین انتخاب بن چکا ہے۔

Related posts

پنجاب میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم پیش رفت، ترمیمی بل 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور

کراچی کے عوام کے لیے خوشخبری — گرین لائن منصوبے کا کام جلد دوبارہ شروع ہوگا، ترجمان وفاقی حکومت راجہ خلیق انصاری

پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خاتمے پر متفق — مذاکرات کے بعد اہم پیشرفت، وزیر دفاع خواجہ آصف