اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ ، آزاد کشمیر اور مردان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس کے علاوہ پشاور، سوات،مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، کرک اور گردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔

یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5  جبکہ گہرائی  114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ 

زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹرکو  زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ