اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے قیدیوں کا انتقال، سپرنٹنڈنٹ نے عمران خان کے بیٹے کا دعویٰ مسترد کردیا

راولپنڈی: بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدیوں کے انتقال کر جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

قاسم خان نے ایک حالیہ انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدی انتقال کر چکے ہیں، خدشہ ہے ان کے والد بھی اس بیماری سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں معمول کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے، کوئی قیدی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اسے قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان گزشتہ دو سال سے زائد عرصے سے مختلف کیسز میں اڈیالہ جیل میں پابند سلاسل ہیں۔ عمران خان پر توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ سمیت 9 مئی کے مختلف مقدمات درج ہیں۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا