آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان

کراچی: آج سے 7 اگست کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی رات اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں بھی رات کہیں ہلکی بارش تو کہیں بوندا باندی  ہوئی۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 7 اگست کے دوران اسلام آباد،پنجاب،خیبر پختونخوا ،کشمیر اورگلگت بلتستا ن کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہو سکتی ہے ۔

6 اگست کو بلوچستان میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔

اس کے علاوہ سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب راول ڈیم کے اسپل ویزکھول دیے گئے۔ دریائے سندھ میں کالا باغ ، تونسہ،گڈو اور سکھر بیراج پر بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

Related posts

پولیس نے خیبر پختونخواہ کے لیے پہلا اسنائپر اسکواڈ تیار کرلیا

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے