تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف نے اسلام آباد میں احتجاج اور جلسہ منسوخ کر دیا، اب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کی بنیاد پر اضلاع اور قصبوں میں احتجاج ہوگا۔ 

خیبر پختونخوا میں میلے ٹھیلے جیسے احتجاج کے سوا کسی جگہ شور شرابے کا امکان نہیں ہے کیونکہ پی ٹی آئی نے  اگست کے حوالے سے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 5  اگست کے احتجاج میں امیدیں ختم ہونے کے بعد 14 اگست تک توسیع کی بات کی جا رہی ہے۔ 

پی ٹی آئی کی تحریک کا اصل مقصد بانی تحریک کی رہا ئی ہے، اس کا نام نہاد بحالی جمہوریت سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

 قومی اسمبلی سے قائد حزب اختلاف، سنی اتحاد کونسل کا چیئرمین، پارلیمانی پارٹی کی سربراہ اور کئی سرکردہ ارکان کو پولیس ڈھونڈ رہی ہے، وہ پارلیمنٹ کے قریب بھٹکنے کی جرآت نہیں کر پائیں گے۔

 تحریک انصاف کی جانب سے ہنگامے، احتجاج اور مزاحمت کے بلند بانگ نعروں کے درمیان قومی اسمبلی کا اجلاس آج (پیر) پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہوگا تو اس امر کا امکان ہے کہ پہلے دن کی کارروائی میں کوئی شورشرابہ نہیں ہوگا۔

یہ قومی اسمبلی کا 18 واں اجلاس ہے جس کے افتتاحی دن کے لیے قومی اسمبلی کے سیکرٹری جنرل سید طاہر حسین نے 32 نکات پر مشتمل تفصیلی یجنڈا جاری کردیا ہے جو حکومت کی طرف سے فراہم کردہ ہے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ