کراچی: ڈیفنس میں بےقابو ٹرالر دیوار توڑ کر بنگلے میں جاگھسا

کراچی: ڈیفنس لائبریری کے پاس ٹرالربےقابو ہوکر بنگلے میں جاگھسا۔

چوائس نیوز کے مطابق ڈیفنس فیز  2 لائبریری کے قریب ٹرالر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر رہائشی بنگلے کی دیوار توڑتا ہوا اس میں جا گھسا جس کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والوں کی شناخت 32 سالہ رمضان اور 29 سالہ ارشد کے ناموں سے کی گئی۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے باعث بنگلے کی دیوار کو نقصان پہنچا اور ٹرالر کا اگلا حصہ مکمل تباہ ہوگیا۔

 ٹریفک پولیس کی جانب سے لفٹر طلب کرکے ٹرالر کو بنگلے سے ہٹاکر تھانے میں منتقل کردیاگیا ہے۔

Related posts

مظفرآباد یوم یکجہتی کشمیر

بسنت کی رونقیں عروج پر: لاہور میں 54 کروڑ سے زائد کی ڈور اور گڈی فروخت، پشاور کے یکہ توت بازار میں پتنگ سازی کا کاروبار تیز

لاہور میں بسنت کی رنگا رنگ تیاریاں عروج پر، 6 تا 8 فروری میلہ سجے گا — کھانوں، ہوٹلوں اور سیاحت کا کاروبار چمک اٹھا