کوہستان: 28 سال قبل گلیشیئر میں دبنے والے شخص کی لاش کس حالت میں ملی؟ حیران کن واقعہ جانیے

کوہستان میں  28 سال بعد گلیشیئر سے ملنے والے شخص کی لاش کی تدفین کردی گئی۔

چوائس نیوز کے مطابق نصیرالدین نامی نوجوان الائی سے براستہ سپٹ ویلی گھر واپس آرہا تھا کہ برف کے طوفان میں پھنس کر  اپنے گھوڑے سمیت کھوگیا تھا۔

ہفتے کے روز کوہستان کے علاقے پالس میں گلیشیئر پگھلنے کے بعد نصیرالدین کی لاش صحیح سلامت ملی تھی جس کے جسم کے ساتھ کپڑے اور واسکٹ بھی بالکل ٹھیک حالت میں ملی تھی، نصیر الدین  کی جیب میں موجود شناختی کارڈ سے اس کی شناخت ہوئی۔

 نصیرالدین کی لاش وصول کرنے والے اس کے بھائی کثیرالدین نے کہا کہ جون 1997 میں ان کا بھائی خاندانی دشمنی کی وجہ سے علاقہ چھوڑ کر کوہستان سے الائی کی طرف جارہا تھا جہاں وہ گلیشیئر کی زد میں آنے کے بعد لاپتا ہو گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وہ بھائی کے زندہ یا مردہ ملنے سے مایوس ہوچکے تھے تاہم 28 سال بعد نصیر الدین کی میت صحیح سلامت ملنا ان کے لیے بھی ناقابل یقین ہے ۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا