جناح اسپتال لاہور سے 1کروڑ سے زائد کا قیمتی سامان غائب

جناح اسپتال لاہور سے ایک کروڑ سے زائد کا سامان غائب ہوگیا۔

چوائس نیوز کے مطابق اسپتال سے قیمتی سامان غائب ہونےکے معاملے پر محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ڈاکٹر شبیر حسین کو شوکاز جاری کردیا۔

3 رکنی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ میں ڈاکٹر شبیر پربدعنوانی کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

شوکاز میں کہا گیا ہے کہ غائب اشیاء میں آپریشن تھیٹر ٹیبلز، بیڈز، اے سی،  وہیل چیئرز اور فرنیچر شامل ہے، اس سامان کی مالیت ایک کروڑ 21 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

اس کے علاوہ شوکاز میں مزید کہا گیا کہ طبی سامان جان بوجھ کر غائب کیا گیا، مقررہ وقت میں وضاحت نہ دینے پرمحکمہ صحت کارروائی کرے گا۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان