9 مئی کو پی ٹی آئی نے جو حملے کیے اس میں تمام چہرے شناخت کیے جا سکتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پی ٹی آئی نے جو حملے کیے سارے چہرے شناخت کیے جا سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ 9 مئی کو کرنل شیر خان سمیت کئی شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا، اب یہاں آکر شور نہ مچائیں۔

دوسری جانب پارلیمنٹ ہاؤس میں چوائس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ تحریک انصاف اس وقت مختلف گروپس میں تقسیم ہے، پتہ نہیں احتجاج علیمہ گروپ کررہا ہے، بشریٰ گروپ،گنڈاپور گروپ یا شیرافضل مروت گروپ کررہا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ہم نے تو نہیں کیے، ڈیڑھ سال بعد ان کو سزا ہوئی ہے، آپ نے جو حملے کیے سارے چہرے شناخت کیے جا سکتے ہیں، یہ کون سے انصاف کا قتل ہے۔ 

ایک سوال کے جواب میں عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ ایرانی صدر کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ 

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد