پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں بڑی کمی، بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: پاور سیکٹرکے گردشی قرضے میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

پاور ڈویژن حکام کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 700 ارب روپے  کی کمی ہوئی ہے اور  گردشی قرض 2300 ارب سے کم ہو کر 1600ارب روپے پر آ گیا ہے۔

پاور حکام کے مطابق گردشی قرضہ کم ہونے کی وجہ بجلی نقصانات کم ہونا اور ڈسکوز کی وصولیاں بہتر ہونا ہے  جب کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر بھی بچت ہونا شروع ہوگئی ہے۔

دوسری جانب پیر کے روز نیپرا نے سال 25-2024 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت مکمل کرکےفیصلہ محفوظ کرلیا۔ 

رپورٹ کے مطابق اعدادوشمار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 80 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے جب کہ اس ریلیف کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

Related posts

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد

لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران جعلی خبروں کی یلغار — فیک نیوز واچ ڈاگ کی تشویشناک رپورٹ جاری