چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے چینی بحران کی انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ چینی بحران کی وجہ اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔ 

چوائس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ ملک میں چینی کی قیمت 173 سے 185 روپے فی کلو تک ہے اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن سے چینی کی قیمت نیچی آئی۔

انہوں نے کہا کہ چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو ہے،  قیمتوں سے متعلق سخت مانیٹرنگ کی جارہی ہے جب کہ  منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔ 

وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر کا کہنا تھا کہ چینی کا اسکینڈل نہیں بلکہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گنے کی فصل کم ہوئی جس سے چینی کا شارٹ فال ہوا۔  

پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق بات کرتے ہوئے رانا احسان افضل نے کہا کہ کوئی قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو گرفتار کیا جائے گا، حکومت کی مکمل تیاری ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائیگا، سڑک بلاک کرکے احتجاج کرنا پر امن احتجاج نہیں ہے۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ