پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھےگا : ہارون اختر

اسلام آباد  : وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری شہ رَگ ہے، بھارت کے غیر قانونی قبضے کو تسلیم نہیں کرتے۔

یومِ استحصال کشمیر پر دیے گئے  پیغام میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی ہارون اختر خان کا کہنا تھا کہ  5 اگست کشمیریوں کے حقِ خودارادیت پر حملے کی علامت ہے۔

انھوں نے کہا کہ  مقبوضہ کشمیر میں بدترین کرفیو،انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور میڈیا بلیک آؤٹ نافذ کیا گیا، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

ایک پارلیمنٹ سے 2 آئینی ترامیم کافی ہیں مزیدکی گنجائش نہیں، پہلے جہاں نئے صوبے بنانے پراتفاق رائےہے وہ بنائیں: بلاول

سندھ اسمبلی نے موٹر وے کو عالمی سطح کا بنانےکی قرارداد مسترد کردی