پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا قافلہ روک لیا۔
عمران خان کی رہائی کیلئے ہونے والی ریلی کی قیادت کیلئے علی امین گنڈاپور حیات آباد ٹول پلازہ پہنچے۔
تحریک انصاف کے کارکنوں نے رنگ روڈ پر وزیراعلی کا قافلہ روک لیا اور ان کے کنٹینر کے سامنے سڑک پر بیٹھ گئے۔
وزیراعلیٰ کنٹینر پر چڑھے تو کارکنان نے ڈی چوک جانے کے نعرے لگائے۔ ٹریفک پولیس اہلکاروں اور پارٹی رہنماؤں نے کارکنوں کو کنٹینر کے سامنے سے ہٹایا اور قافلہ منزل کی جانب روانہ ہوا۔