آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشیں متوقع

لاہور: پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتراضلاع میں بارشیں متوقع ہیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔

ترجمان کے مطابق دریائے چناب،  جہلم، راوی اور ستلج میں بھی پانی کا بہاؤ نارمل ہے جب کہ تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 62 فیصد تک بھر چکا ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا