پائیدار امن کے قیام کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے: مشیر اطلاعات کے پی

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہےکہ پائیدار امن کے قیام کیلئے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔

ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ افغانستان سے مذاکرات کیلئے وفاق، صوبائی، قبائلی عمائدین پر مشتمل جرگےکی تشکیل ضروری ہے، مقامی جرگے بھی قیام امن کیلئے افغانستان سے مذاکرات کی سفارش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر صوبے میں قیام امن ممکن نہیں، امن کے قیام میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔

 بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے،  وزیراعلیٰ کے پی کی سربراہی میں مقامی جرگوں کا سلسلہ جاری ہے جو  اگلےہفتے تک مکمل کرلیا جائےگا، مقامی جرگوں کےبعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائےگا جس میں پائیدار امن کیلئے جامع سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ