پارلیمنٹ کا حصہ رہیں گے، ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان سے بات کریں گے: چیئرمین پی ٹی آئی

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ بات کریں گے۔ 

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا تحریک انصاف پارلیمنٹ کا حصہ رہے گی تاہم آنے والے ضمنی الیکشن سے متعلق پہلے عمران خان کے ساتھ بات کریں گے، عمران خان سے ملاقات ہو گی تو ضمنی الیکشن سے متعلق بات کروں گا۔

بیرسٹر گوہر نے ایک بار  پھر 5 اگست کے احتجاج کو کامیاب اور مؤثر قراردیتے ہوئےکہا کہ ہر حلقے میں ارکان کی ڈیوٹیاں لگی تھیں، ہر ضلع میں لوگ بابر نکلے اور انہوں نے اظہارِ  یکجہتی کیا، جمہوریت میں اسی طرح احتجاج ہوتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا ارکان پارلیمنٹ کی جہاں ذمہ داریاں ہوں گی وہ ضرور پوری کریں گے،  پی ٹی آئی کے ایک ایک رکن پر  50، 50 کیسز ہیں اور وہ پہلے سے ہی قربانیاں دے رہے ہیں۔

Related posts

عمران خان کی بہنوں نے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا دے دیا

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا ملک میں نئے صوبوں کے قیام کا مطالبہ—ورکرز کنونشن میں خطاب

آئی ایم ایف کا اجلاس آج، پاکستان کے لیے 1 ارب 20 کروڑ ڈالر کی نئی قسط پر غور