لاہور: شوہر کو چلتی موٹر سائیکل پر دل کا دورہ، میاں بیوی فلائی اوور سے گر کر جاں بحق

لاہور: فیصل ٹاؤن میں اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے جس دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

فلائی اوور سے اترتے ہوئے  65  افضل کو دل کا دورہ پڑا جس کے بعد ان کی  موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرا گئی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔

 پولیس کا بتانا ہے کہ 60 سالہ بیگم عابدہ نور موقع پر جاں بحق ہوگئی اور شوہرشیخ  افضل اسپتال منتقلی کےدوران دم توڑگئے۔

ٹریفک حادثات میں مزید 5 افراد جاں بحق 

دوسری جانب لاہور میں ٹریفک حادثات کے دوران  خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق شاہکام فلائی اوور پرکارکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب کینال روڈ شاہکام چوک پر ہی کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق  اور 2  زخمی ہوگئے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ