سکیورٹی فورسز نے لاہور کے قریب بھارتی ڈرون مارگرایا

لاہور: سکیورٹی فورسز نے بھارتی ڈرون مارا گرایا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق  پاکستان میں بھارتی ڈرون کی نقل وحرکت دیکھی گئی تھی جسے سکیورٹی فورسز نے لاہور کے نواحی علاقے مناواں میں مار گرایا۔ 

پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فورسز نے فوری طور پر ڈرون کو نشانہ بنا کر نیچے گرایا، ابتدائی طور پر ڈرون سرویلنس لگتا ہے اور اس میں کوئی بارود نہیں تھا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ