قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی، عمر ایوب سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنما قائمہ کمیٹیوں سے بھی محروم

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ایوان زیریں میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی ہونے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں عمر ایوب کو سزا سنائی تھی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز سمیت 9 اراکین پارلیمان کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نئے اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری کریں گے، پی ٹی آئی آزاد اراکین کو پارلیمانی لیڈر اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کیلئے دوبارہ نام دینا ہونگے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عمر ایوب کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی فنانس کمیٹی سے بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے نااہل 7 ممبران سے قائمہ کمیٹی کی ممبر شپ واپس لے لی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 7 ارکین اسمبلی سے 15 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت واپس لے لی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی چیئرمین شپ ختم کر دی گئی ہے جبکہ زرتاج گل قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کی رکنیت سے محروم ہو گئی ہیں۔ رائے حسن نواز کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی چیئرمین شپ بھی ختم ہو گئی ہے۔

Related posts

بلوچستان کابینہ کا بڑا فیصلہ: لیویز فورس کو 6 ڈویژنز میں پولیس میں ضم کر دیا گیا

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان