شبلی فراز کی نااہلی، سینیٹ سیکرٹریٹ نے قائد اختلاف کا عہدہ خالی قرار دے دیا

سینیٹ سیکرٹریٹ نے قائد حزب  اختلاف کا عہدہ خالی قرار دینےکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

سینیٹ سیکرٹریٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے شبلی فراز کو نااہل اور ڈی نوٹیفائی کیا ہے اور قائد حزب اختلاف کا عہدہ 5 اگست سے خالی قرار دیا جاتا ہے۔

یاد رہےکہ الیکشن کمیشن نے 3 روز قبل پی ٹی آئی کے رہنماؤں شبلی فراز  سمیت 9 ارکان پارلیمنٹ کو 9 مئی مقدمات میں سزائیں ہونے پر  نااہل قرار  دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے نااہل ہونے والے ارکان پارلیمنٹ کی نشستیں خالی قرار دی تھیں۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد  پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز  اور  عمر ایوب  نے نااہل قرار دیے جانےکے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیا تھا۔ 

Related posts

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی

غذائی دہشت گردوں کے خلاف کڑا اقدام — پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ معزز عدالتوں کا مؤثر کردار