عمران کے بیٹوں کیلئے سیاست اور تحریک کی سربراہی آسان کام نہیں: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے عمران خان کے بیٹوں کے لیے سیاست مشکل کام قرار دے دیا۔

ایک بیان میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 5 اگست کی کال پر لوگوں نے رسپانس نہیں دیا ، میرے خیال میں عمران خان کے بیٹوں نے ویزہ نہیں مانگا، وہ مانگیں تو دے دینا چاہیے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان  کے بیٹے سیاست اور ان حالات میں تحریک کی سربراہی کرنا چاہتے ہیں تو یہ آسان کام نہیں۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، آئندہ 2، 3  سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہوجائیں گے۔

Related posts

ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے، عوام اور افواج میں دراڑ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے: بلاول بھٹو

پی ٹی آئی کا قومی کانفرنس کے لیے پیپلز پارٹی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی اجازت نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی محاذ آرائی کر رہے ہیں: رانا ثنا اللہ