مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہوگا، پنجاب کیلئے فلڈ ایڈوائزری جاری

لاہور: پنجاب میں بارشوں کے ایک اور اسپیل کے امکان کے باعث دریاؤں میں پانی کے اضافے کے خدشے کے پیش نظر فلڈ ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے باعث فلڈ ایڈوائزری جاری کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہو گا، بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے اضافے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث دریائے ستلج، راوی، چناب، جہلم اور ملحقہ ندی نالوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے دریاؤں کے پاٹ میں موجود مکانوں اور مویشیوں کا انخلا یقینی بنایا جائے، دریاؤں، نہروں، ندی نالوں اور تالابوں میں نہانے پر پابندی ہے، شہری ایمرجنسی کی صورت میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

Related posts

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شہریوں کے لیے صاف پانی کا تحفہ، “چیف منسٹر صاف پانی پروگرام” کا آغاز

پاکستان کا آئی سی سی کے متعصبانہ بیان پر شدید احتجاج، مؤقف میں درستی کا مطالبہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی پاکستان کے پہلے ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ کی کامیاب لانچ پر مبارکباد