گیلپ پاکستان نے تاجروں کی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا۔
سروے میں کاروباری برادری کے حکومتی معاشی پالیسیز پر اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور کارکردگی کی تعریف کی۔
46 فیصد نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تحریک انصاف کی حکومت سے بہتر قرار دیا البتہ 34 فیصد نے کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔
سروے میں ملکی کاروبار ی صورتحال پر تاجروں کا اعتما د بھی بڑھا، 61 فیصد تاجروں نے کاروباری صورتحال کو اچھا جبکہ 39 فیصد نے کاروبار میں مشکلات کا شکوہ کیا۔
سروے میں مستقبل میں کاروبار میں بہتری کےلیے بھی 61فیصد تاجر پُرامید نظر آئے البتہ 39 فیصد نے مایوسی کا اظہار کیا جبکہ ملکی سمت پر عدم اطمینان کا اظہار کرنےوالے تاجروں کی شرح میں بھی 11 فیصد کی واضح کمی آئی۔
51 فیصد نے ملک سمت کو غلط جبکہ 49فیصد نے درست کہا۔