پی ٹی آئی 14 اگست کو احتجاج نہیں کرے گی: اعظم سواتی نے واضح کردیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی نے 14 اگست کو پی ٹی آئی کے احتجاج کا امکان مسترد کردیا۔

ایک بیان میں سینیٹر اعظم سواتی نے کہاکہ کس نےکہا ہے 14 اگست کو احتجاج ہوگا؟ اگر کسی نے14 اگست کو احتجاج کا کہا ہے تو بالکل غلط کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 14اگست قائداعظم کی فتح کا دن ہے، اس پر احتجاج نہیں کریں گے، یوم آزادی پورے جوش و جذبے سے منائیں گے۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جشن آزادی کے موقع پر حقیقی آزادی جشن منائیں گے، قائد اعظم کے پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

Related posts

خیبرپختونخوا: رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں 223 شہری شہید، 570 زخمی

آئی ایم ایف کا بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بجٹ بڑھانے پر اظہارِ اطمینان، امداد میں مزید اضافے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی کا 21 دسمبر سے موجودہ نظام کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان