جناح اسپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں یومِ آزادی اور معرکہ حق کی مرکزی تقریب جاری

اسلام آباد: جناح اسپورٹس کمپلیکس میں یومِ آزادی اورمعرکہ حق کی فتح کی تقریب جاری ہے۔

تقریب میں صدرمملکت آصف علی زرداری، وزیرِاعظم شہباز شریف  اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان شریک ہیں۔

تقریب میں  وفاقی کابینہ کے ارکان، قومی اسمبلی اورسینیٹ ارکان اوردوست ممالک کے سفراء بھی شریک ہیں۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں بڑی تعداد میں شہری بھی شریک ہیں۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج پر مشتمل میوزک بینڈ کا شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ  پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے چاق چوبند دستوں سمیت پنجاب رینجرز، ایف سی خیبرپختونخوا کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں اسپیشل سروسز گروپ کے کمانڈوز نے بھی مارچ پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔

تقریب میں ترکیہ اور آذربائیجان کی مسلح افواج کے دستوں نے بھی مارچ پاسٹ کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف نے یادگارِ معرکہ حق کے  ماڈل کی نقاب کشائی بھی کی۔

Related posts

پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیز فائر معاہدہ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا بیان

نئی دہلی میں دیوالی کے بعد فضائی آلودگی 821 تک پہنچ گئی، لاہور میں اے کیو آئی 221 ریکارڈ، کل مزید اضافے کا امکان

وزیراعظم ہاؤس میں پہلی بار دیوالی کی خصوصی تقریب، شہباز شریف نے ہندو برادری کے ہمراہ کیک کاٹا