یوم آزادی پر پنجاب بھر میں جشن کی نئی تاریخ رقم

یوم آزادی پر پنجاب بھر میں جشن کی نئی تاریخ رقم، تمام 41 اضلاع میں چیک وقت آتش بازی اور لیزر شوز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر تمام اضلاع میں 78 ویں یوم آزادی پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے لاہور، راولپنڈی، مری سمیت تمام اضلاع میں رات 12 بجے آتش بازی نے یوم آزادی کی رات کو چاند رات بنا دیا گھڑی کے 12 بجتے ہی خوبصورت رنگ فضاؤں میں پھیل گئے، ہزاروں شہریوں کی بچوں اور اہل خانہ سمیت شرکت کی اتنی بڑی تعداد میں سرکاری سطح پر بیک وقت تقریبات کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے آتش بازی اور لیزر لائٹس شوز کے ساتھ ساتھ میوزک کنسرٹس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ڈرونز کے ذریعے ڈیجیٹل شو کو بھی شہریوں نے بے حد پسند کیا، بچوں اور خواتین نے خصوصی دلچسپی لی فنکاروں نے دل دل پاکستان اور دیگر ملی نغمے پیش کرکے شہریوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا راستوں، شاہراہوں، چوراہوں، سرکاری و نجی عمارتوں، پارکس اور بازاروں پر چراغاں نے جشن آزادی کا حسن مزید بڑھا دیا وزیراعلی مریم نوازکی اپیل پر پنجاب بھر میں شہریوں نے گھروں، گاڑیوں اور بائکس پر قومی پرچم لہرایا وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر یکم اگست سے تقریبات کا آغاز کیا گیا تھا تقریبات کے موقع پر سکیورثاور صفائی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھےتمام اضلاع میں صدر دفاتر پر قومی پرچم لہرانے کی خصوصی تقاریب بھی منعقد ہوئیں۔

Related posts

پیپلز پارٹی نے حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کی مہلت دے دی

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ: سیز فائر کے دوران پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 100 سے زائد خوارج ہلاک کیے

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی: افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا، بھرپور جواب دیا جائے گا