بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل، حکمت اوربھرپورقوت سے دفاع کیا: صدر زرداری

اسلام آباد: صدر  مملکت آصف علی زرداری کا  کہنا ہے کہ بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل، حکمت اور  بھرپور قوت سے ملک کا دفاع کیا۔

یومِ آزادی اور معرکہ حق کی فتح کے موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا  کہ دنیا نے دیکھا، پاکستان امن چاہتا ہے مگر اپنی خود مختاری، سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

صدر پاکستان کا کہنا تھا بھارت کی بلاجواز جارحیت کے جواب میں ہم نے تحمل، حکمت اوربھرپورقوت سے ملک کا دفاع کیا۔  

انہوں نے کہا کہ معرکہ حق میں فتح ہمارے عوام کے لیے نئے اعتماد کا ذریعہ بنی، آج دنیا پاکستان کو ایسے ملک کے طورپر دیکھتی ہے جو امن کا خواہاں ہے مگر دباؤ کے آگے نہیں جھکتا، ہم متحد، یکسو اور مشترکہ مقصد کیلئے پرعزم ہوں تو ہر شعبے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

صدر  زرداری نے اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو بھی یاد رکھا اور کہا کہ کشمیریوں کی جرات، انصاف اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد ہمارے دل کے قریب ہے، پاکستان کشمیروں کی غیرمتزلزل سفارتی، اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

Related posts

جامعہ قادریہ کے فضلاء اجتماع میں مولانا فضل الرحمن کا خطاب، اسرائیل اور تعلیمی اصلاحات پر زور

ہم چہرے نہیں، نظام بدلنا چاہتے ہیں: حافظ نعیم الرحمان

وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 2025–26 کی منظوری دے دی