ایک شخص قومی دنوں پرپی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، اہم دنوں پر احتجاج انکا معمول بن گیا ہے: وزیردفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔

ایک بیان میں خواجہ آصف  نے کہا کہ ایک شخص قومی دنوں اور تہواروں پرپی ٹی آئی کو فوقیت دیتا ہے، 14اگست اور دوسرے قومی اہمیت کے دنوں پرپی ٹی آئی کا احتجاج معمول بن گیا ہے۔

وزیر دفاع نے اسد قیصر کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ رہنما پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وہ خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن نہیں کرنے دیں گے، پاک بھارت جنگ میں علیمہ خان حکومت پر مودی سے سازبازکا الزام لگاتی رہیں۔

وزیردفاع نے مزید کہا کہ اس سال 700 شہدا نے جان وطن پرقربان کی، پی ٹی آئی کےکسی لیڈرنے نہ کوئی تعزیتی بیان دیا نہ کسی کےگھر جا کر افسوس کیا، بلکہ مخالفانہ بیان دیے، کوئی شخص یا لیڈر وطن سے بلند نہیں، اول اور آخرپاکستان ہے۔

Related posts

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

حج پروازوں کی معطلی کی خبریں بے بنیاد قرار، انتظامات شیڈول کے مطابق جاری ہیں: وزارت مذہبی امور

پاکستان پنشن نظام میں اصلاحات کے لیے اے ڈی بی سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ