فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرات سے نواز دیا گیا

اسلام آباد: بھارت کیخلاف معرکہ حق میں تاریخی کامیابی اور جنگی میدان میں دھول چٹانے کے اعتراف میں صدر مملکت نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ہلال جرات سے نواز دیا۔

 بھارت کو فضائی جنگ میں شکست فاش دینے پر چیف آف ائر اسٹاف ائر مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ہلال جرات سے نوازا گیا جبکہ بحری سرحدوں کی حفاظت یقینی بنانے کے اعتراف میں نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ سول وعسکری شخصیات کو اعزازات دینے کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو نشان امتیاز عطا کیا گیا۔

تقریب میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو نشان امتیاز سے نوازا گیا جبکہ محسن نقوی، اسحاق ڈار ، خواجہ آصف، احسن اقبال ، اعظم نذیر تارڑ ، عطاتارڑ ،رانا ثنااور دیگر کو بھی نشان امتیاز سے نوازاگیا۔

Related posts

حکومت کی منظوری کے بعد گرین شرٹس بھارت کے خلاف میدان میں اتریں گے، 15 فروری کے میچ میں شرکت کی ہدایت جاری

پاک بھارت ورلڈکپ میچ پر حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، آئی سی سی سے مذاکرات جاری ہیں: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پی ٹی آئی کے ممکنہ احتجاج کی تیاریاں تیز، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے لیے خصوصی کنٹینر تیار — قیادت میں حکمت عملی پر مشاورت جاری